• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی افسربیوی سمیت ہلاک

جمعہ 02-10-2015
in عالمی خبریں
0
Fuji Wife
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مقبوضہ غربِ اردن کے علاقے میں ایک اسرائیلی جوڑے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد عام شہری تھے جو اتمار اور ایلون موریہ میں بسائي گئي نئي یہودی بستیوں کے درمیان اپنے بچوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
ان کے ساتھ چار برس سے نو برس کی عمرتک کے چار بچے تھے جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گيا کہ ’اس جوڑے کو حملہ آور نےان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔‘
بیان کے مطابق فلسطین کے شہر ’بیت فریق‘ جس کے پاس یہ واقعہ پیش آيا، وہاں سرچ آپریشن جاری ہے اور بچوں پر جو زخم آئے ہیں وہ بہت سنگين نہیں ہیں۔
گولی مار کر ہلاک کرنے کا یہ واقعہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کے اس خطاب کے چند گھنٹے بعد ہی پیش آيا جس میں انھوں نے فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے ذکر کیا تھا۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ امن مذاکرات فوری طور پر پہلے سے بغیر کوئی شرط رکھے شروع کریں گے۔ لیکن فلسطینی صدر اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ان کہنا تھا ’میں دو لوگوں کے لیے دو ملکی نظریہ کے تئیں پر عزم ہوں۔‘

ادھر فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ چونکہ اسرائیل دو طرفہ معاہدوں کی ’مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے‘ اس لیے اس کے لیے ایسے معاہدوں کی پاسداری کرنا اب لازم نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں نئی بستیاں نہ بسانے اور فلسطینی قیدیوں کے رہا کرنے کے اپنے وعدے میں ناکام رہا ہے۔
ادھر شدت پسند تنظیم حماس نے مغربی کنارے پر ہونے والی ہلاکت کے اس واقعے کو سراہا ہے۔
تنظیم کے ترجمان ہسام بدران نے کہا ’ہم غرب اردن میں اپنے لوگوں سے آج ہی کی طرح کے مزید اور اچھے آپریشن کرنے کو کہتے ہیں۔ بس اب یہی ایک حل ہے اور ہر جگہ ہماری عوام اسی کی حمایت کرتی ہے۔‘

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.