نیویارک(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اراضی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے رابطہ کار رچرڈ فوک نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے نسل پرستانہ، نوآبادیاتی اور مجرمانہ اقدامات کا شکار ہیں۔ یہ سب کچھ اسرائیل ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے رابطہ کار رچرڈ فوک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب ہم فلسطین اور فلسطینیوں کی بات کرتے ہیں تو ہمیں دنیا کو یہ بتانا چاہیےکہ فلسطینی قوم نسل پرستانہ، نوآبادیاتی اور منظم ریاستی جرائم کا سامنا کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو ان کے اصلی وطن سے ظالمانہ طریقے سے محروم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے فلسطینی معاشرے کی طرف سے فلسطین کے مستقبل، فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع اور روزہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات پرکھل کربات کرنی چاہیے۔ فلسطینیوں کا مستقبل اور ان کے حقوق کا دفاع پرامن مزاحمت میں ہے۔
الخلیل شہر میں عالمی امن مشن کی بے دخلی کے اسرائیلی اقدام پر بات کرتے ہوئے رچرڈ فوک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ الخلیل سے عالمی امن مشن کی بے دخلی کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرچکی ہے۔