(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے کینسر غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی برادری کی لاپرواہی کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں میں اسرائیل دھڑا دھڑ تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام دفاع اراضی اور مزاحمت یہودی آباد کاری مرکز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں جاری تحریکوں اور عالمی برادری کی توجہ نہ ہونے کے باعث اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں سے ان کی قیمتی اراضی ہتھیانے کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے بلکہ فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کے لیے جنگ بنیادوں پر مکانات کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلفیت گورنری میں صہیونی حکام نے 2400 دونم اراضی غصب کرنے کے بعد وہاں پر کمرشل اور رہائشی عمارتیں تعمیر کرنا شروع کی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی سرکاری سرپرستی میں "یورو اسرائیل” نامی ایک فرم بسغات زئیو کالونی میں 53 مکانات تعمیر کررہاہے، جب کہ اسی کالونی میں ایک دوسری کمپنی 24 رہائشی فلیٹس کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔
