• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی ریاست کی مخالفت کر کے امریکا اور اسرائیل دنیا میں تنہا ہو گئے: نوم چومسکی

جمعہ 07-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf nom chomkasi statement
0
SHARES
0
VIEWS
 
 

امریکا کے حکومتی پالیسیوں کے ناقد دانشور نوم چومسکی نے امریکی اور اسرائیلی حکام کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غلط خارجہ پالیسیوں کے باعث امریکا اور اسرائیل دونوں دنیا میں تنہا ہو کر رہ گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں نوم چومسکی نے فلسطینی ریاست کی اقوام متحدہ میں مبصر رکن کی حیثیت کی حمایت کی اور کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں۔ فلسطینیوں کو بھی ایک آزاد وطن ملنا چاہیے۔ امریکا اور اسرائیل اس کی مخالفت کر کے عالمی برادری میں تنہا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فلسطینی انتظامیہ پر اقوام متحدہ سے رجوع نہ کرنے کے لیے امریکا اور اسرائیل نے بھرپور دباؤ ڈالا مگر میں فلسطینی قیادت کو صہیونی اور اسرائیلی دباؤ میں نہ آنے اور اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے لیے رجوع کرنے میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل فلسطین کے حوالے سے غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ آج تک مسئلہ فلسطین کے حل نہ ہونے میں امریکا اور اسرائیل ہی خود رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی ریاست کی بطور ایک غیرمبصر رکن کے حمایت سے مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن وامان کے قیام میں مدد ملے گی اور دنیا میں فساد اور انارکی کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں چاہتے جس سے ان کے مفادات کو نقصان پہنچے یہی وجہ ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔

 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.