رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں فلسطینی بچے اور اسکولی طلبہ، جمعہ کے روز رام اللہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔
فلسطینی بچے اقوام متحدہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے مقابلے میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کا اعلان کرے۔مظاہرے میں شریک بچوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انگریزی، فرانسیسی، اور جرمن زبانوں میں "ہماری حمایت کروں ” جیسے نعرے درج تھے۔ ان بچوں کا کہنا تھاکہ دنیا کے دیگر ملکوں کے بچوں کی طرح انہیں بھی تفریحی اور تعلیمی سہولتوں کے استعمال کا حق حاصل ہے۔
قابل ذکر ہے القدس کی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک چھہتر فلسطینی شہری شہید اور دو ہزار دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں کم سن بچوں اور نوجوانوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔