• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین، کویت اور قطر کے بعد لیبیاکی بھی عرب لیگ کی صدارت سے معذرت

بدھ 07-10-2020
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین، کویت اور قطر کے بعد لیبیاکی بھی عرب لیگ کی صدارت سے معذرت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لیبیا کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ” لیبیا عرب لیگ کے رواں ٹرم اجلاس کی صدارت نہیں کرسکے گا۔ ہم زیادہ اچھی شرائط میں نشست کی صدارت کے خواہش مند ہیں”۔

تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ فلسطین اور قطر کے بعد لیبیا نے بھی عرب لیگ کی صدرات سے معذرت کرلی ہے ، لیبیان کے وزارت خارجہ کے ترجمان  محمد الکبلاوی  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  لیبیا نے عرب لیگ کے ٹرم اجلاس کی صدارت کو "زیادہ اچھی شرائط  میں کرنے کی خواہش” کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

انھوں نے لیبیا کے صدارت کو قبول نہ کرنے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم انہوں نے  کہا ہے کہ ہم، فی الوقت نافذ العمل داخلی قواعد و ضوابط کی رُو سے صدارت کے حق کو محفوظ رکھتے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا نے اس فیصلے کا اعلان، فلسطین کی طرف سے لیگ کی صدارت مسترد کئے جانے کے بعد، کیا ہے۔فلسطین کی طرف سے 22 ستمبر کو یہ حق مسترد کئے جانے کے بعد کویت اور قطر نے بھی نشست کی صدارت  قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا تھا کہ مذکورہ فیصلہ لیگ کے جنرل سیکریٹری آفس کے،  اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والی حکومتوں یعنی، متحدہ عرب امارات اور بحرین  کی پشت پناہی کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیگ کے وزرائے خارجہ نے 9 ستمبر کو فلسطین کی طرف سے پیش کردہ اور متحدہ عرب امارات  اور اسرائیل کے درمیان بحالی تعلقات کے سمجھوتے کی مذمت پر مبنی بِل کو مسترد کر دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 15 ستمبر کو وائٹ ہاوس میں امریکہ کے زیرِ  ثالثی اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کے سمجھوتوں پر دستخط کئے تھے۔

قطر اور کویت نے فلسطین کی دستبرداری کے بعد عرب لیگ کی صدارت سنبھالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم مذکورہ بالا اجلاس کی بطور صدارت  تکمیل کرنے سے معذرت کرتے ہیں، جسے ریاست فلسطین نے ترک کردیا۔

Tags: صدارت سے معذرتعرب لیگقطرکویتمحمد الکبلاویمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.