خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہےکہ انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد صیہونیوں کے حملوں میں چودہ کمسن بچوں سمیت سڑسٹھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی کابینہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی فوجیوں اور دہشت گردوں کے حملوں کے تعلق سے آپریشن روم میں تبدیل ہوچکی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجی فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں اور ان کے جنازے بھی اپنے پاس رکھ لیتے ہیں۔
فلسطینی وزرات خارجہ نے صیہونیوں کے جرائم پر عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی بھی مذمت کی ہے۔