• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین میں تحریک انتفاضہ کچلنے میں ناکامی پر اسرائیلی وزیراعظم خوف کا شکار

منگل 12-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0978
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں گذشتہ برس اکتوبر کے بعد مسجد اقصیٰ کی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں ہونے والی مبینہ بے حرمتی کے واقعات کے بعد شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کوفوجی طاقت کے ذریعے کچلنے کی تمام تر سازشوں کے باوجود اس میں ناکامی کے بعد اسرائیلی حکومت سخت خوف کا شکار ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے ایام میں فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ فوج اور پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی فدائی کارروائیوں میں کافی کمی آئی ہے مگر ایسے لگتا ہے یہ ایسے واقعات میں کمی محض عارضی ہے اور فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کے محرک قوتیں کسی نئی منصوبہ بندی کے تحت اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے’’شن بیٹ‘‘ کی جانب سے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں کمی کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے باوجود وہ نہیں سمجھتے کہ فلسطینی تحریک انتفاضہ کمزرو یا ختم ہوئی ہے بلکہ فلسطینی مزاحمت کار کسی نئے انداز میں تحریک آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک میں شدتی آسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں فلسطینی شہریوں نے دفاع قبلہ اوّل کے لیے انتفاضہ القدس کے عنوان سے ایک نئی تحریک شروع کی تھی جس میں صہیونیوں پر چاقو کے ذریعے حملوں کےساتھ دیگر ذرائع سے مزاحمتی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا ہے اور اب تک دو سو سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں تحریک انتفاضہ کچلنے میں ناکامی پر اسرائیلی وزیراعظم خوف کا شکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.