• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین: مسجد میں شراب میلے کا انعقاد، ترکی کی جانب سے شدید مذمت

ہفتہ 25-08-2012
in عالمی خبریں
0
plf turkey
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کی حکومت اور مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مقبوضہ فلسطین کے شہر بئر سبع میں اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں ایک قدیم جامع مسجد کے باہر شراب میلے کے انعقاد کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک تنظیموں نے مسجد کے باہر شراب میلے جیسے شرمناک اقدام کو شعائر اسلام کی توہین اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے چیئرمین نوری اونال نے اپنے ایک پریس بیان میں فلسطینی شہر بئر سبع کی قدیم جامع مسجد کے صحن میں شراب اور الکحل فروخت کرنے والے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی نمائش اور شراب میلے کے انعقاد کی شدید مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ مسجد جیسے مقدس مقام کو شراب جیسی مکروہ اشیاء سے آلودہ کرنے سے صہیونیوں کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ یہ اقدام واضح کرتا ہے کہ یہودیوں کو فلسطینیوں سے پرخاش نہیں بلکہ اس کی دشمنی کا محور اور مرکز شعائر اسلام ہیں۔ مسجد کے باہر شراب میلے کا انعقاد اپنی نوعیت کا شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہی نہیں بلکہ آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی بھی کھلی توہین ہے۔

بیان میں ترک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسلمان دنیا بھر میں یہودیوں کے کنیسوں(معابد) اور عیسائیوں کے چرچوں سمیت دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی اسی طرح حفاظت کرتے ہیں جس طرح وہ مساجد کی حفاظت کرتے ہیں لیکن ہمیں نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ فلسطین میں یہودی غنڈہ گردوں کے ہاتھوں نہ مسلمان محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی عبادت گاہیں اور مساجد محفوظ ہیں۔

نوری اونال نے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد بئر سبع میں شراب خانہ قائم کرنے اور شراب میلے کے انعقاد کا فیصلہ واپس لے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سازشوں سے باز آئے۔
اطلاعات کے مطابق 5، 6 ستمبر کو بئر السبع میں منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ شراب میلے میں اسرائیل اور بیرون ملک سے 30 شراب بنانے والی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اسرائیل میں عرب اقلیتوں کے سینٹر "العدالہ” کے مطابق میلے میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

"العدالہ” نے سن 2002ء میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں مسجد کو نماز کے لئے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ مسجد سنہ 1948ء تک نماز کے لئے کھلی رہی، اس کے بعد اسے جیل اور بعد ازاں 1952ء تک عدالت بنا دیا گیا۔ یہ مسجد 1953 سے 1991ء تک "نقب میوزیم” کے طور استعمال ہوتی رہی۔ اس کے بعد سے مسجد خالی چلی آ رہی ہے۔ اس مسجد کو 1906ء میں عثمانیہ دور میں تعمیر کیا گیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.