(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فارن پریس ایسوسی ایشن نےقابض اسرائیل سے صحافیوں کو غزہ تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔فارن پریس ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ تک رسائی کے لیے غاصب اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کیس کی فوری سماعت کی درخواست کے باوجود تاخیری حربے اپنائے گئے۔
پریس ایسوسی ایشن کے مطابق سفاکانہ اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم دوسوصحافی شہید ہوئے صحافیوں کےخلاف تشدد، جبری قحط کی پالیسی اوربارباربے دخلی معمول بن گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی میڈیا کو بدنام کرنے کی مہم بھی جاری ہے صحافت جرم نہیں ہے ناجائز ریاست اسرائیل صحافیوں کو غزہ تک رسائی دے۔