(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی صمود استقامت بیڑے کے پہلے جہازوں کا پہلا گروپ اتوار اکتیس اگست 2025 کو بارسلونا شہر سے غزہ کے ساحلوں کی جانب روانہ ہونے والا ہے۔
جہازوں کا دوسرا گروپ چار دن بعد تونس اور دیگر بندرگاہوں سے روانہ ہو گا جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بحیرہ روم کے وسط میں درجنوں جہاز کاروانِ صمود میں ملیں گے اور بحری ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے سب سے بڑی بحری کارروائی میں غزہ کی طرف روانہ ہوں گے۔
یہ جہاز اپنے ساتھ انسانی اور طبی امداد کے علاوہ کئی عوامی اور بااثر شخصیات کو بھی لے جا رہے ہیں جو فلسطینی عوام کی جدوجہد اور انصاف کے لیے مشہور ہیں۔
یہ مشن تین بین الاقوامی تنظیموں کی مربوط کوششوں کے تحت شروع کیا جا رہا ہے جو چوالیس سے زائد ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور جو گذشتہ ماہ تونس میں ملے تھے۔ انہوں نے اپنی ایک کارروائی کے طور پر عالمی استقامت بیڑے کو منظم کرنے کا اعلان کیا تھا۔