(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے صہیونی ریاست کے زیرتسلط جنوبی فلسطین میں یہودی کالونی ’’شاعر ھنگیو‘‘ پر ایک راکٹ حملہ کیا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے بتایا کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا تھا جو اسرائیل کی ایک یہودی کالونی میں گھر کرپھٹا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم جا نقصان نہیں ہوا ہے۔
