• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو ذہنی اور نفسیاتی مریض بنا دیا

جمعرات 05-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1238
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کی ایک بڑی کمزوری سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ فوج میں کام کرنے والے اہلکاروں کی ایک خاطر خواہ تعداد ذہنی اور نفسیاتی مریضوں پر مشتمل ہے۔ ہرچوتھا فوجی ذہنی یا نفسیاتی طور پر کسی عارضے کا شکار ہے۔ فوج میں نفسیاتی امراض سنہ 2014ء کی جنگ کے بعد سے پھیلنے شروع ہوئے مگر فلسطین میں جاری حالیہ تحریک انتفاضہ نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ جنگ میں نفسیاتی طور پر متاثر ہونے والے فوجی دو سال گذرنے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکے ہیں۔ دسیوں فوجیوں میں ایک نام ’ارئیل بن مایر‘ نامی ایک فوجی کا بھی ہے جس نے فوجی سروس چھوڑںے کے بعد گھر بار بھی تک کردیا ہے۔ وہ اکثر اپنی کار میں آوارہ گردی کرتا رہتا ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ایک رپورٹ نشر کی جس پراسرائیل کے سیکیورٹی حلقوں میں بڑی لے دے بھی ہو رہی ہے مگر رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار نہایت خوفناک ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا خوف اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مریض بنا رہا ہے۔ فوج میں خدمات انجام دینے والا ہر چوتھا اہلکار نفسیاتی مریض ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اعدود شمار کے مطابق ایک چوتھائی فوج نفسیاتی یا ذہنی امراض کا شکار ہے۔ فوجی اہلکاروں کی بحالی میں سرگرم اداروں کی جانب سے بھی نفسیاتی مریضوں کےعلاج معالجے میں زیادہ تندہی سے کام نہیں کیا جاتا بلکہ نفسیاتی امراض کا علاج کرنے والے ادارے بھی کمزوری کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نفسیاتی عوارض کا شکار یہودی فوجیوں میں سے 64 فی صد مرد جب کہ فی صد مرد جب کہ 34 فی صد خواتین اہلکار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نفسیاتی عارضہ اس قدر شت اختیار کر گیا ہے کہ بڑی تعداد میں فوجیوں کو ملٹری سروسز سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران نفسیاتی عوارض کا شکار 21 فی صد فوجیوں کو فارغ کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو ذہنی اور نفسیاتی مریض بنا دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.