فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں سوموار کے روز فلسطینی شہریوں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی اور یہودی آباد زخمی ہوگئے جب کہ یہودی آباد کار کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق سوموارکی شام الخلیل شہر میں العروب کے مقام پر فلسطینی مظاہرین نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری کی۔ سنگ باری کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار اور ایک فوجی زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔بیت امرکےمقام پر فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجےمیں یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کار جنوبی الخلیل کی ایک چوک پر اس وقت زخمی ہوا جب مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے اسے سنگ باری سے نشانہ بنایا، جب کہ فوجی اہلکار کو العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب سنگ باری سے زخمی کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بھی زخمی ہوئےہیں۔