• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عید کےموقع پربیت المقدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

پیر 21-09-2015
in عالمی خبریں
0
image news
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس مرکزاطلاعات فلسطین

اسرائیلی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بیت المقدس میں امن وامان کے قیام کی غرض سے بھاری تعداد میں پولیس اور فوج کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

پولیس اور فوج کی بھاری نفری کی تعیناتی کا مقصد امن وامان کا قیام نہیں بلکہ بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے سیکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ اس لیے بھی کیاجا رہا ہے کیونکہ جن ایام میں عیدالاضحٰی ہوگی انہی ایام میں یہودیوں کی "عیدالغفران” بھی آ رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل سے بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور فوج کے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس اور فوج کی اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد "عیدالغفران” کے موقع پر یہودی زائرین کو بیت المقدس میں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ پولیس نے بیت المقدس میں آنے والے ایام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بعض مقامات پر فلسطینیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔ خاص طورپر پرانے بیت المقدس میں "باب الخلیل” میں کوئی فلسطینی پیدل یا اس کی گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی۔ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سیکڑوں مقامات پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔ پولیس اور فوج کے مسلح دستے بھی عید کے ایام میں بیت المقدس میں چوبیس گھنٹے گشت جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے بیت المقدس کے مشرقی، مغربی، شمالی اور جنوبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرکے فلسطینیوں کے قبلہ اول تک رسائی روکنے کی سازش تیار کی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ اس وقت عملا اسرائیلی فوج اورپولیس کے محاصرے میں ہے کیونکہ مسجد کی طرف جانے والے تمام راستوں پر صہیونی فوج کے مسلح دستے تعینات ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں "یوم کپور” نامی یہودی مذہبی تہوار کی تقریبات بدھ سے شروع ہو رہی ہیں۔ اسی روز مسلمان حجاج کرام میدان عرفات میں وقوف کریں گے اور اگلے روز جمعرات کو فلسطین میں بھی عیدالاضحی منائی جائے گی۔

Tags: صیہونیفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.