رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں گذشتہ شہید النایف کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر شہید فلسطینی لیڈر عمرالنایف کے بھائی محمد النایف نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی اتھارٹی عمرالنایف کے قتل کی تحقیقات کے لیے غیرجانب دار کمیشن کا تقرر کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقاتی کمیشن نے ایک ہفتہ پیشتر سفارش کی تھی کہ النایف کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے مگرہم ابھی تک اس کمیشن کے قیام کے لیے منتظر ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنین میں عمرالنایف شہید کے یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں مقامی شہریوں اور مختلف سیاسی وسماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے دیگراہل خانہ نے بھی فلسطینی اتھارٹی پرزور دیا کہ وہ النایف کے قاتلوں کو جلد از جلد بے نقاب کرتے ہوئےانہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کرے اور النایف کے خاندان کو انصاف فراہم کرے۔
خیال رہے کہ محمد عمرالنایف کو گذشتہ ماہ بلغاریہ میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔ ان کا تعلق فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تھا اوروہ کئی سال سے بلغاریہ میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی بسرکررہے تھے۔