(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سرگرم عالمی گروپ چار کے ارکان آج جمعرات کو فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس ملاقات میں فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی کی کوشش کی جائے گی۔
رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکا پر مشتمل گروپ چار کے مندوبین نے منگل کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گروپ چار کے مندوبین اور نیتن یاھو کے درمیان ہوئی ملاقات میں فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ اور فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گروپ چار کے رہنما آج ہی رام اللہ جائیں گے جہاں وہ فلسطینی اتھارٹی کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ گروپ چار کے مندوبین ایک ایسے وقت میں فلسطین اور اسرائیل کے دروے پرآئے ہیں جب پچھلے تین ماہ سے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی متعدد بار فلسطین اور اسرائیل کے دورے کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے ناکامی کو نوشتہ دیوار سمجھتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت بحال نہ ہوئی توفلسطینی اتھارٹی ختم ہوسکتی ہے۔