(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ناروے کے وزیرِ خارجہ سبت بارتھ ایڈی نے کہا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف کا حالیہ فیصلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جو ناروے کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے عدالتی فیصلے کے واضح اور دو ٹوک ہونے پر اطمینان کا اظہار کی
وزیرِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے تاکہ اس پر مزید عمل درآمد کے لیے عالمی اتفاقِ رائے قائم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کے شفاف اور واضح ہونے پر خوش ہیں، عالمی عدالت کا فیصلہ نہ صرف قابض اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے ممالک کو ان کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر غزہ کے لیے انسانی امداد کو یقینی بنانا ہوگا۔
ناروے کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف نے اپنے فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ انروا ایک غیرجانبدار اور انسانی خدمت پر مبنی ادارہ ہے جسے اپنے کام کی آزادی دی جانی چاہیے۔