(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی صہیونزم کے تسلط اور منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے عالمی مزاحمت کی تشکیل کیلئے ایک بین القوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
دنیاکے مختلف ممالک سے سیاستدان اور حکومتی اراکین اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ مسئلہ فلسطین، کشمیر ،لبنان، شام ،عراق اور مسلم امہ کے دیگر حل طلب مسائل پر اپنے تجزیے اور تجاوزیز پیش کریں گے۔
ہفتہ پندرہ اگست 2020 کو پاکستان کے معیاری وقت 8 بجے شام کو آغاز ہونے والی بین القوامی آئن لائن ویڈیو کانفرنس کی میزبانی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم کریں گے جبکہ شرکاءمیں پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید ، روس سے سابق رکن پارلیمنٹ سیرغی بابورین ،ایران سے اسپیکرپارلیمنٹ امیر حسین عبد اللہیانِ، جنوبی افریقہ سے رکن پارلیمنٹ نکوسی مینڈیلا، مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ سے رکن پارلیمنٹ ھدی نعیم، ترکی سے رکن پارلیمنٹ حسن توران، ملائیشاسے رکن پارلیمنٹ
سید ابراہیم، رعراق سے رکن پارلیمنٹ حامد موسوی ، لبنان سے رکن پالیمنٹ ابراھیم موسوی ، افغانستا سے رکن پارلیمنٹ
مولوی عبد اللہ قرلق، شام سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نضال عمار، یمن سے رکن پالیمنٹ یحی بدرالدین الحوثی اور بحرین سےرکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جلال فیروزشرکت کریں گے ۔