(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویتی کابینہ نے فلسطینی سرزمین پر غیرقانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
بدھ کے روز غاصب صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 2 ہزار یہودی گھروں کی تعمیر کے اعلان پر اپنے ردعمل میں جاری اپنے بیان میں کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین خصوصا سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی کھلی خلاف ورزی اور مسئلۂ فلسطین کے جامع و دائمی حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کمزور بنانے کا باعث ہے ۔
واضح رہے کہ کیا گیا تھا۔ صیہونی وزارت جنگ کے تحت چلنے والے منصوبہ بندی کمیشن نے فلسطینی سرزمین کے اوپر مزید 5 ہزار یہودی گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی جبکہ اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد غیر قانونی یہودی آبادکار فلسطینی سرزمین پر سکونت پذیر ہیں۔