انسانی حقوق کے امور میں سرگرم عمل فلسطینی ادارے کے سربراہ شعوان جبارین نے کہا ہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات اور فلسطینیوں کا قتل عام، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی فوجی، فلسطینیوں پر اندھادھند فائرنگ کر رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کو بلاسبب گرفتار کرکے قید میں رکھا جا رہا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ اکتوبر ماہ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کاروائیوں میں کم از کم پچّیس فلسطینی شہید اور تیرہ سو دیگر زخمی ہو چکے ہیں جن میں دسیوں افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔