(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے، امریکی سرپرستی میں متحدہ عرب امارات اور "اسرائیل” کے مابین طے پانے والا معاہدہ قبلہ اول کے ساتھ خیانت ہے۔
امریکی سرپرستی میں صیہونی دشمن کے ساتھ متحدہ عرب امارت کے معاہدے پر اپنے سخت ردعمل میں فلسطین کے ایوان صدرے ترجمان نبيل أبو ردينہ نے متحدہ عرب امارت اور قابض ریاست کے ساتھ دوستی کےمعاہدے کو مسترد کرنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انھوں نے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے قابض ریاست کے ساتھ دوستی مسجد اقصیٰ کے ساتھ خیانت ہے ۔