اسرائیلی اخبار کے مطابق قدس کی بلدیہ بدھ کے روز اپنے ایک اجلاس میں قدس کے جنوب مغرب میں جیلو صیہونی کالونی میں آٹھ سو اکانوے رہائشی مکانات بنانے کے منصوبے کی منظوری دے رہی ہے۔ اس اخبار کے مطابق اگرچہ یہ منصوبہ دو ہزار تیرہ میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل روک دیا گیا تھا۔
جیلو ان پانچ صیہونی کالونیوں میں سے ایک ہے کہ جو صیہونی حکومت نے قدس شہر کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے دیگر علاقوں خاص طور پر بیت لحم اوربیت جالا شہروں سے الگ کرنے کے لیے اس شہر کے اطراف میں بنائی ہیں۔ صیہونی حکومت صیہونی کالونیاں بنا کر اور نسل پرستانہ پالیسیوں پر عمل درآمد کر کے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑںے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔