• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی فوج کی کارروائی، غزہ سے علاج کےلیے جانے والا فلسطینی مریض گرفتار

منگل 29-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0817
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی مریض کو مقبوضہ مغربی کنارے میں علاج کے لیےسفر کے دوران ’’بیت حانون‘‘ گذرگاہ سے حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مریض کی گرفتاری کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’’المیزان‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں نے بیت حانون گذرگاہ سے مغربی کنارے میں علاج کے لیے آنے والے ایک فلسطینی 40 سالہ فتحی شراب اسلیم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلیم کا تعلق وسطی غزہ میں الصبرہ کالونی سے ہے اور وہ ایک خطرناک موذی مرض میں مبتلا ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے نتیجے میں علاج کی سہولت نہ ملنے کےباعث اسے مغربی کنارے میں علاج کے لیے جانا پڑا تھا مگر قابض فوجیوں نے اسے راستے ہی میں گرفتار کرلیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کسی فلسطینی مریض کی غزہ سے مغربی کنارے میں داخل ہوتے ہوئے گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ رواں سال غزہ کی پٹی سے غرب اردن علاج اور دوسرے مقاصد کے لیے جانے والے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں دو مریض تھے۔ بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ گذشتہ برس بیت حانون گذرگاہ سے اسرائیلی فوجیوں نے 44 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں 4 مریض اور 30 کاورباری شخصیات شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی کارروائی، غزہ سے علاج کےلیے جانے والا فلسطینی مریض گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.