<h2 style="text-align: right;">(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی حوثی تحریک انصار اللہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر ایک نئے سفاکانہ صہیونی حملے کا اعلان کیا ہے۔</h2> <h2 style="text-align: right;">حوثیوں سے وابستہ سیٹلائٹ چینل المسیرہ نے یہ خبر اس وقت دی جب حوثی رہنما عبدالملک الحوثی ٹیلی ویژن پر خطاب کر رہے تھے۔</h2> <h2 style="text-align: right;">چینل نے ایک مختصر اور فوری خبر میں بتایا کہ صنعاء پر قابض اسرائیلی حملہ ہوا ہے۔</h2> <h2 style="text-align: right;">اسی دوران مقامی رہائشیوں نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی، جو سنہ2014ء سے حوثی تحریک کے زیر کنٹرول ہے۔</h2>