• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صدر ٹرمپ کے اقتدار میں صیہونی آبادکاری میں بے پناہ اضافہ: رپورٹ

جمعرات 03-01-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
صدر  ٹرمپ کے اقتدار میں صیہونی آبادکاری میں بے پناہ اضافہ: رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا میں ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں صدر بننے کے بعد ان کے دور اقتدار میں فلسطین میں‌ صیہونی آباد کاری میں ایک نیا طوفان اٹھا اور اس میں مسلسل تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے "اے پی” کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں فلسطینی علاقوں میں آباد کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قیام کے بعد تل ابیب کو فلسطین میں اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور امریکا کے درمیان اختلافات بڑھنے کا اسرائیل کو فائدہ پہنچا اور اس نے فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مبصرین کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل جب غرب اردن میں ایک نئی صیہونی کالونی کااعلان کرتا ہے تو وہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ایک قدم اور بھی مشکل بنا دیتا ہے۔

نیوز ایجنسی نے اسرائیل کے انسانی حقوق کے ادارے ’’ اب امن‘‘ کی صیہونی کالونیوں کے امور کی نگران ھجیت اوفران کے حوالے سے بتایا ہےکہ موجودہ اسرائیلی حکومت یہ سمجھتی اس کے لیے سب کچھ جائز ہے۔ امریکی انتظامیہ موجودہ حالات میں اسرائیلی ریاست کےساتھ ہے اور اسرائیل کو صیہونی آباد کاری کا پورا حق حاصل ہے۔

اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کے مطابق 2016ء میں غرب اردن میں صیہونیوں کے لیے 3066 مکانات تعمیر کیے گئے۔ 2017ء میں اس میں کمی دیکھی گئی اور 1650 مکانات تعمیرکیے گئے۔ سال 2018ء کے دوران صیہونی آبادکاری میں اڑھائی گنا اضافہ ہوا او 6712 مکانات تعمیر کیے گئے۔

Tags: آبادکاریاسرائیلامریکاتل ابیبٹرمپطوفانغرب اردنفلسطینفلسطینی اتھارٹیمنصوبوںنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.