فلسطینی اسیران سٹڈی سینٹر نے ہلال احمر سمیت بین الاقوامی امدادی اور انسانی حقوق کی تنظیموں خاص طور پر حلال احمر سے اپیل کی ہے کہ وہ صحرائے نقب جیل میں فلسطینیی قیدیوں کو ضرورت کے مطابق کمبل اور کپڑے فراہم کرنے کے لیے اسرئیل پر دباؤ ڈالیں۔
سینٹر کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے کہا کہ موسم سرما میں صحراء کا درجہ حرارت بہت گر جاتا ہے جس کی وجہ سے النقب جیل میں قیدیوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ النقب کے جیلر مطلوبہ کپڑے، کمبل اور ہیٹر مہیا نہیں کرتے۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جیل کے کچھ حصے خیموں پر مشتمل ہیں جو زیادہ تر کھلے آسمان کے نیچے لگے ہیں، ایسی جگہوں پر شدید سرد موسم کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے بتایا صہیونی جیل حکام نے صحرائے نقب میں دو نئے خیمہ حراستی مرکز بنائے ہیں تاکہ مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور دوسری جیلوں سے نقب منتقل کئے جانے والے قیدیوں کے لئے جگہ بنائی جا سکے۔