• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شمالی قدس میں گیارہ فلسطینی زخمی

جمعرات 12-11-2015
in عالمی خبریں
0
South Quds
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا پناہ گزین کیمپ میں بدھ کے روز فلسطینی شہریوں کی ایک ریلی پرصہیونی فوجیوں نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے قلندی پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تو شہری قابض فوج کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ صہیونی فوجیوں نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر بھی فائرنگ کی اور انہیں آنسوگیس کے شیلنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوئےہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کے دوران 15 سالہ فارس ابو العیش کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ، لاٹھی چارج، دھاتی گولیوں کے استعمال اور تشدد کے دیگر حربوں کے نتیجے میں 13 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو رام اللہ کے فلسطین میڈیکل کمپلیکس میں داخل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے تیرہ افراد کےزخمی ہونے کےبعد اسپتال میں لائے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ بیشتر شہریوں کا جسم لہو لہان ہوچکا ہے۔

ادھر مغربی کنارے کے شہر طوباس میں فلسطینی تھارٹی کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل محمد عبد ربہ کے گھر پربھی چھاپہ مارا۔

عبد ربہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کو نماز فجر کے وقت ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر پردھاوا بولا اور گھر میں موجود ان کے تین بھائیوں نبال، یاسر اور وسام کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی میں گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشمالی قدس میں گیارہ فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.