• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شام کو اسرائیل سے دشمنی ختم کرنے کے کئی پیغامات موصول ہوئے :شامی مفتی اعظم

جمعرات 07-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0928
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شام کے مفتی اعظم شیخ احمد حسنوں نے کہا کہ شامی حکومت کو کئی بار یہ آفر کی گئی ہے کہ اگر وہ اسرائیل کو مراعا ت دے تو دہشتگرد بھی حکومت سے دشمنی کو چھوڑ دیں گے، انہوں نے کہا کہ جنگ کے پانچ سالوں میں حکومت کو جیسے کو تیسے کی بنیاد پر خلفشار ختم کرنے کی آفر مہیا ہوئی ہیں، حسنوں نے یہ بات لبنان کےا لمیادین ٹی وی کو اپنے دیئے گئے انٹرویو میں کہی ۔

شام کے اس گرینڈ مفتی نے کہا کہ سن دوہزار گیار ہ سے دمشق کی حکومت غیرسرکاری طور پر اس خفیہ ڈیل کے پیغام موصول کررہی ہے، جس کے مطابق اگر شامی حکومت اسرائیل سے اپنی دشمنی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کو اپنی سرزمین سے نکالنے اور حزب اللہ سے تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کرتی ہےتو ہم لڑائی روک دیں گے، شامی مفتی نے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہا نام نہاد تکفیری تنظیمیں شام کے خلاف اسرائیل اور مغرب کی جنگ لڑرہی ہیں۔

انہوں نے کہا ماضی میں گریٹر شام کو تقیسم کرکے سیاسی بارڈر برطانیہ اور فرانس نے بنائے اور آج جو شام کو نشانہ بنارہے ہیں وہ مسلمان ہیں جو نہیں جانتے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے نقطہ آغاز کو روکنے کی کوشیش کی ہے۔

شام کے اس جلیل قدر مفتی نے کہا کہ تکفیری تنظیمیں جو مسلمانوں کا خون اللہ کے نام پر بہا رہی ہیں نہیں جانتی کہ وہ اسرائیل کی خدمت کررہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ شام میں ان جنگجو گروہوں میں شامل ہورہے ہیں انہیں شام نہیں فلسطین جانا چاہیئے اورتیل ابیب کے خلاف جہاد کرنا چاہئے، حسنوں نے کہا کہ پورپ سے چالیس ہزار مسلمان شام میں لڑرہے ہیں ، یہ کیوں فلسطین کی آزادی کے لئے نہیں جاتے؟

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشام کو اسرائیل سے دشمنی ختم کرنے کے کئی پیغامات موصول ہوئے :شامی مفتی اعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.