• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ داعش کو مکمل صیہونی حمایت حاصل

منگل 02-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0181
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق تکفیری ۔ صہیونی گروہ داعش کے بارے میں اسرائیل کی سیاست کے متعلق روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کو اسرائیل کے ایک اعلی فوجی عہدیدار کا انٹرویو سوال بر انگیز ہے ۔ اس انٹرویو میں اس گروہ کے سلسلے میں اسرائیل کے موقف کا ایک بار پھر اظہار کیا گیا ہے ۔

اس فوجی عہدیدار نے بتایا : اسرائیل اگر چاہے تو داعش کے خلاف جنگ کر سکتا ہے لیکن وہ خود یہ سوال اٹھاتا ہے کہ مستقبل میں اس اقدام کا نتیجہ کیا ہو گا ؟ اس نے اسرائیل کے موقف کے بارے میں وضاحت کی کہ اس کے بعد کے خطروں کا کیا ہو گا ۔ اسی وجہ سے اسرائیل داعش کو روکنے اور مہار کرنے کی سیاست پر عمل پیرا ہے اور اندر سے اس کا داعش کے ساتھ رابطہ بھی بر قرار ہے ۔

طبیعی ہے کہ اسرائیل کے اس عہدیدار نے اندر سے ان روابط کی ماہیت کی وضاحت نہیں کی ہے اور نہیں کہا ہے : کہ یہ روابط کیسے برقرار ہوتے ہیں یا کس سطح کے ہیں ۔ اس کے لحن گفتگو سے صاف ظاہر ہے کہ اسرائیل اور داعش کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ روابط کا کوئی چینل موجود ہے ۔

داعش ایران سے بہتر ہے !!!

اس رپورٹ کی بنیاد پر اسرائیل کے وزیر جنگ موشہ یعلون نے ایک کانفرنس میں ایک تقریر کے دوران اس سلسلے میں کھل کر بات کی تھی ۔ اس نے شام کے حالات کے اسرائیل کے لیے خطر ناک ہونے کے بارے میں بتایا : اصلی خطرہ شام کی سر زمین سے سر ابھارتا ہے یعنی ان علاقوں سے کہ جو شام کی حکومت کے کنٹرول میں ہیں ۔ اس سے بڑھ کر یعلون نے اسی تقریر میں کہا تھا کہ داعش اور ایران میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہو تو وہ داعش کو ترجیح دے گا ۔

26 جنوری 2016 کی اسرائیل کی فوجی تحلیل میں جو کچھ آیا ہے وہ بہت دلچسپ ہے ۔ اس تحلیل میں شام میں جنگ کے حوادث کے بارے میں خبر دار کیا گیا ہے اور داعش کی شکست کے احتمال کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس کا مطلب ایران اور اسد کی سربراہی میں شام کی حکومت اور حزب اللہ کے اتحاد کی کامیابی ہے ۔اسرائیل کے افسروں نے کہا ہے کہ یہ نتیجہ اسرائیل کے لیے اچھا نہیں ہے اس سے لازمی ہو جاتا ہے کہ اسرائیل مداخلت کرے تا کہ امور کو اس کے مقاصد سے منصرف کرے اور نتیجے کو بدل سکے ۔

داعش کی شکست میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے !!

اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اس موقف کی بنا پر اسرائیل حزب اللہ اور ایران کے درمیان اپنے مفادات کو در پیش خطرات کی تشریح میں ترجیح دے گا کہ داعش کو تقویت پہنچائے اور داعش کو شکست نہ ہونے دے یہ بات اسرائیل کے اعلی افسروں نے کہی ہے ۔

اسرائیلی روزنامے بدیعوت آحارونوت نے اس ہفتے اسرائیل کی پریشانیوں کے سرچشمے اور اس کے محرکات کے بارے میں لکھا ہے ؛ شام میں داعش کی شکست سے حزب اللہ ،شام اور ایران پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل کے مقابلے پر کھڑے ہوں گے ۔ اس بنا پر داعش کا شام کے میدان سے خارج ہونا تل ابیب کے لیے خطرہ شمار ہو گا ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپین یونین نے فلسطین کی سر زمین میں شہرک سازی کے سلسلے کو جاری رکھنے میں اسرائیل کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے میں کچھ تعمیری منصوبوں پر عمل کرنے کی بات کہی ہے ۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشام میں سرگرم دھشتگرد گروہ داعش کو مکمل صیہونی حمایت حاصل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.