(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سابق اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی پراسرائیلی ریاست سخت پریشان ہے۔
اسرائیل کے مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک سابق اسرائیلی جنرل کے حوالےسے نام نا ظاہرکرتے ہوئے لکھ اہے کہ شام میں ترکی کی بڑھتی مداخلت سے اسرائیلی ریاست کو بے حد تشویش ہے ، شام سے امریکی فوج کے انخلاء نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ایک نئی پریشانی سے دوچار کردیا ہے دوسری جانب ترکی کا خطے میں بڑھتا ہوں اثرورسوخ اسرائیل کی سلامتی کیلئے بھی ایک خطرہ ہوسکتا ہے ۔
رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ شام میں ترکی کی فوجی مداخلت اور شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں ترکی کے اثرو نفوذ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔