• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈان کے سابق صدر کا مصرسے حماس بارے پالیسی بدلنے کا مطالبہ

منگل 15-12-2015
in عالمی خبریں
0
Ex Sewdan
0
SHARES
0
VIEWS

سوڈان کے سابق صدر نے مصری حکومت کی جانب سے فلسطینی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے بارے میں اختیار کردہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصری حکومت حماس سے اختلافات کی آڑ میں پوری فلسطینی قوم کے ساتھ انتقامی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوڈان کے سابق صدر سوار الذھب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصر نے فلسطینیوں اور حماس کے بارے میں جو پالیسی اپنا رکھی ہے وہ کسی بھی صورت میں قاہرہ حکومت کو زیب نہیں دیتی۔ فلسطینی قوم ایک غاصب اور ظالم حکومت کے چنگل میں پس رہی ہے۔ ایسے میں مصر کی طرف سے حماس اور فلسطینی قوم کو انتقام کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

سابق سوڈانی صدر کا کہنا تھا کہ مصری حکومت کی جانب سے حماس کو ’’دہشت گرد‘‘ تنظیم قرار دینا اور جماعت کو دشمنوں کی صفوں میں شامل کرنا پوری فلسطینی قوم کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ حماس پوری فلسطینی قوم کی نمائندہ ہے۔

سوار الذھب کا کہنا تھا کہ حماس اہل الحق کی تنظیم ہے اور جماعت کی تمام سرگرمیاں آئین اور قانون کے دائرے کے اندر ہیں۔ حماس کو مزید اپنا دائرہ وسیع کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔

سابق سوڈانی صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے صبر و استقامت مزاحمت جاری رکھنے کے جذبے کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے عرب ممالک کے منفی کردار پر تنقید کی اور کہا کہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے میں عرب اورمسلمان ممالک اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عبدالرحمان محمد حسن سوار الذھب سنہ 1985 ء میں مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد ملک کی زمام اقتدار اپنے ہاتھ میں لی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کے نتیجے میں بھی ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسوڈان کے سابق صدر کا مصرسے حماس بارے پالیسی بدلنے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.