(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عمان کی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ سلطنت عمان فلسطینی دھڑوں کے مابین جاری ملاقاتوں اور بات چیت کا خیرمقدم کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمان کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عمان نے انقراء میں فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان ہونے والے اتحادی مزاکرات کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ان مذاکرات کے منتظر تھے جس میں دونوں دھڑوں کے نقطہ نظر کو یکجا کیا جائے اور ان کے مابین نظریات کو یکجا کرنے کی راہ نکالی جائے تاکہ فلسطینی اپنے مقصد کے حصول کی جانب گامزن ہو سکیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ وہ اقدامات ہیں جس سے برادرانہ فلسطینی عوام کے اعلی مفادات کی خدمت ہوگی اور ان کی جائز امنگوں کو حاصل کیا جاسکے گا۔