رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں سات اپریل بروز جمعرات کو تمام ریاستی اور نجی اداروں میں سائبر حملوں کا خوف چھایا رہا۔ خاص طورپر اسرائیلی حکومت اور اس کے زیرانتظام اداروں کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کو الرٹ رکھا گیا تھا تاکہ کسی بھی سائبر حملے کی صورت میں اس کا تدارک کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں ہرسال سات اپریل کو اسرائیل میں تمام ریاستی اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی جاتی ہے۔ سائبر سیکیورٹی میں شدت فلسطینیوں کے حامی ہیکرز کی جانب سے حملوں کے بعد کی گئی ہے۔ رواں سال بھی بعض نامعلوم ہیکرز نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ وہ سات اپریل کو صہیونی ریاست کے کمپیوٹر سسٹم پرحملہ کرسکتے ہیں۔ اس دھمکی کے بعد صہیونی ریاست میں سات اپریل کو سائبر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ آخری اطلاعات تک ہیکروں کی جانب سے کسی قسم کے حملے کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
چند سال پیشتر نامعلوم ہیکروں نے اسرائیل کے کئی بنکوں اور سرکاری ادروں کے کمپیوٹر سسٹم میں نقب لگاتے ہوئے لاکھوں افراد کے بنک کھاتوں کی تفصیلات حاصل کرلی تھیں جس پراسرائیل بھر میں تشویش کی لہردوڑ گئی تھی۔
