(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سوڈانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حیدر بدوی کے اس دعوے سے حکومت حیرت زدہ ہے کہ خرطوم اور تل ابیب مفاہمت کی طرف گامزن ہیں، اس مسئلے پر ترجمان کوئی تبصرہ کرنے کا مجاز نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوڈان کےوزیر خارجہ عمر قمر الدین اسماعیل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق انھوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں اپنےترجمان حیدر بدوی کے اس دعوے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے جس میں سفیر حیدر بدوی نےکہا ہے کہ خرطوم اور تل ابیب مفاہمت کی طرف گامزن ہیں، کی تردید کر تےہوئے کہا ہےکہ ترجمان کو اس مسئلے پر بات کرنے کا اختیارنہ تھا۔
سوڈان کے وزیر خارجہ عمر قمر الدین اسماعیل نے ترجمان وزارت خارجہ کے اس بیان پر اظہار حیرت کر تے ہوئے کہا کہ ترجمان کو اس مسئلے پر تبصرہ کرنے یا اسرائیل کے ساتھ سوڈان کےتعلقات قائم کرنے کے بارے میں بے بنیاد بیانات جاری کرنے کا اختیار نہ تھا جس کے بعد سوڈانی حکومت حیرت زدہ ہے ۔
عمر قمر الدین اسماعیل نے بیان میں مزید کہا کہ ان بیانات نے ایک مبہم صورتحال پیدا کردی ہے جس کی وضاحت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سوڈانی وزارت خارجہ کے ترجمان حیدر بدوی کی جانب سے ایک عرب نشریاتی ادارے پر بیان جاری کیا گیا تھا جس میں سوڈانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کیساتھ امن مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ امن معاہدے کیلئے تیار ہیں،