• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کے وفد کی فتح اور پی ایف ایل پی کے وفود سے ملاقاتیں

پیر 02-11-2015
in عالمی خبریں
0
Hamas PLO
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک وفد نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین [پی ایف ایل پی] اور ‘فتح’ کے وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ حماس کے وفد کی قیادت پولٹ بیورو کے سینئر رکن موسی ابو مرزوق نے کی۔

گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں حماس اور فتح نے مقاصد کے حصول تک فلسطین کی عوامی تحریک [اتنفاضہ] کی حمایت اور اسے جاری رکھنے پر زور دیا۔

وفود نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر رکوانے، مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کی حفاظت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جماعتوں نے قومی مفاہمت کے حصول اور اسرائیلی تسلط کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی کوششوں کو یکجا کرنے پر اتفاق کیا۔

دوسری ملاقات کے دوران حماس اور پی ایف ایل پی کی قیادت نے تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] کی عبوری قیادت کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تاکہ اسرائیلی تسلط کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ حکمت عملی تیار کی جا سکے

فریقین نے اسرائیل کے مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں پر جاری حملوں اور فلسطینی منظر نامے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جماعتوں نے مسجد اقصیٰ کے دفاع میں اسرائیل کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کی فوری سرپرستی کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں وفود نے بیان کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں بپا ہونے والا انتفاضہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کا فطری ردعمل ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں وفود نے فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کے وفد کی فتح اور پی ایف ایل پی کے وفود سے ملاقاتیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.