قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما ياسر بدرساوی کو شمالی غرب اردن میں نابلس اور طولکرم کے درمیان عناب کے مقام پر لگائے گئے ایک اسرائیلی ناکے پر حراست میں لے لیا۔
ياسر بدرساوی کے اہل خانہ نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت وہ دفتر جا رہے تھے۔ یاسر کو گرفتاری کے بعد جنوبی نابلس میں حوارہ فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے یاسر بدرساوی چند ماہ قبل ہی اسرائیلی قید سے رہا ہوئے تھے۔ فلسطینی اتھارٹی بھی انہیں متعدد بار ماضی میں سیاسی بنیادوں پر پابند سلاسل رکھ چکی ہے۔