(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ ہم صرف فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کے خلاف برسرپیکار ہیں ہماری کسی دوسرے ملک سے کوئی جنگ نہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی جانب سے جاری ایک بیان میں حماس کی فرانس میں قائم الشیخ یاسین گروپ اور اس کے سربراہ عبدالحکیم الصفریوی کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروںکی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ جماعت کا فرانس کے شیخ یاسین نامی گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں حماس کے ساتھ اس گروپ کے تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں ہم صرف فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کے خلاف برسرپیکار ہیں ہماری کسی دوسرے ملک سے کوئی جنگ نہیں ۔
واضح رہے کہ فرانس میں قائم الشیخ یاسین سوسائٹی’ اور اس کے سربراہ عبدالحکیم الصفریوی کے ساتھ مبینہ طور پر تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔