(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن اوباما انتظامیہ کے رکن تھے جس نے ایران کے ساتھ معاہدے کو عملی جامہ بھی پہنایا یہ معاہدہ امریکہ کا اب تک کا سب سے خراب بین الاقوامی معاہدہ تھا۔
مقبوضہ فسلطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے متحدہ عرب امارات کے میڈیا گروپ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ایران کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح سے ایران کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی بدل جائے گی جو اسرائیل اور خلیجی عرب ریاستوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جو بائیڈن اوباما انتظامیہ کے رکن تھے جس نے ایران کے ساتھ معاہدے کوعملی جامہ بھی پہنایا جبکہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ کا اب تک کا سب سے خراب بین الاقوامی معاہدہ تھا اور میں بھی ان سے اتفاق کرتا ہوں۔
انہوں نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی کے بارے میں کہا کہ پابندیوں کے حوالے سے ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور میرے خیال میں اگر ہم اس راستے پر چلتے رہے تو ایران کے پاس اپنی سرگرمیاں ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا لیکن اگر بائیڈن جیت جاتے ہیں تو نئی امریکی انتظامیہ کا طریقہ بدل جائے گا۔