(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم مہم کے نتیجے میں جنوبی کوریا میں اسرائیل کی ایک فلم کی نمائش کا وسیع پیمانے پر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی مہم BDS کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کارکنوں کی مساعی کے نتیجے میں جنوبی کوریا میں اسرائیل کی ایک فلم کی نمائش کاوسیع پیمانے پر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔جرمنی میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے اپنے بیان میں اسرائیلی فلم ’’ جسم 3 ‘‘ کی نمائش کرنے والی انتظامیہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے فلسطینی کارکنوں اور اسرائیلی بائیکاٹ تحریک کے کارکنان سے ملاقات کے بعد صہیونی فلم کی نمائش میں شرکت کا بائیکاٹ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کی تیار کردہ فلم اپنی فنی اور پیشہ وارانہ امور کے اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے مگر ہمیں افسوس ہے کہ ہم بائیکاٹ تحریک کے کارکنوں سے ملاقات کے بعد اس فلم کی نمائش میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔
