جنوبی لبنان میں ظالم اسرائیلی ڈرون حملے سے شہری شہید
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی ڈرون نے دیر سریان میں ایک موٹر سائیکل کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت ہوئی۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آج جمعرات کے روز جنوبی لبنان کے قصبے دیر سریان میں ایک قابض اسرائیلی ڈرون حملے میں موٹر سائیکل سوار ایک لبنانی شہری شدید زخمی ہوا جو بعد ازں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی ڈرون نے دیر سریان میں ایک موٹر سائیکل کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت ہوئی۔
قابض صیہونی فوج گزشتہ کئی ماہ سے جنگ بندی کے اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے جس پر ستائیس نومبر 2024 کو عمل درآمد شروع ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج اب بھی جنوبی لبنان کے پانچ اہم مقامات پر موجود ہے اور اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔