• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 7 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

جنوبی لبنان میں بمباری، اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت جاری

قابض فوج کی بمباری سے عام شہری متاثر، مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، بین الاقوامی برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا

جمعہ 07-11-2025
in صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں بمباری، اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت جاری
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

جمعرات کی شام قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب قابض اسرائیل نے چند گھنٹے قبل ہی کھلے عام ان علاقوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ نے سب سے پہلے جنوبی قصبے ’’الطیبہ‘‘ پر بمباری کی جس کے بعد ’’عیتا الجبل‘‘ اور ’’طیر دبہ‘‘ کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے حملے کیے گئے۔

حملوں کے فوراً بعد ایمبولینسیں زخمیوں کو بچانے کے لیے الطیبہ، طیر دبہ اور عیتا الجبل پہنچ گئیں اور شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں منتقل کیا گیا۔ لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایک شہری شہید ہوا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح ہی جنوبی لبنان کے متعدد دیہات کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے اور الزام عائد کیا تھا کہ ان دیہات میں ’’حزب اللہ کے ڈھانچے‘‘ موجود ہیں۔

قابض فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس کی افواج جلد ہی ’’جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی عسکری تنصیبات‘‘ کو نشانہ بنائیں گی تاکہ مبینہ طور پر تنظیم کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

اسی سلسلے میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک نقشہ بھی جاری کیا جس میں جنوبی قصبوں ’’الطیبہ‘‘ اور ’’طیر دبہ‘‘ کی عمارتوں کو سرخ رنگ میں ظاہر کر کے وہاں کے رہائشیوں کو فوری طور پر نقل مکانی کی ہدایت دی گئی۔

ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’’عوام ان عمارتوں کے قریب رہ رہے ہیں جنہیں حزب اللہ استعمال کر رہی ہے، لہٰذا انہیں کم از کم پانچ سو میٹر دور چلے جانا چاہیے‘‘۔ ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی کہ ’’جو لوگ ان علاقوں میں رہیں گے وہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالیں گے‘‘۔

دن کے اوائل میں بھی جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے تھے جن میں ایک شخص شہید اور دو زخمی ہوئے، جبکہ صہیونی جنگی طیارے دارالحکومت بیروت اور مشرقی لبنان کی فضا میں بھی مسلسل پروازیں کرتے رہے۔

لبنانی جنوبی سرحد گذشتہ کئی ہفتوں سے شدید کشیدگی کا شکار ہے۔ قابض اسرائیلی فوج وقفے وقفے سے لبنانی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے حالانکہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ تاحال نافذ ہے۔

یہ نئی صہیونی جارحیت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ لبنان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے اسلحے کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔

قابض اسرائیل مسلسل حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور جنوبی و مشرقی لبنان میں بار بار فضائی حملے کر کے حزب اللہ کے گوداموں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔ صہیونی فوج اب بھی وہ پانچ پہاڑی چوٹیاں قابض کیے ہوئے ہے جن پر وہ گذشتہ جنگ کے دوران قابض ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے لبنان کے خلاف اپنی موجودہ جارحیت کا آغاز اکتوبر سنہ2023ء میں کیا جو ستمبر سنہ2024ء میں ایک ہمہ گیر جنگ کی شکل اختیار کر گئی۔ اس جنگ میں چار ہزار سے زائد لبنانی شہید اور سترہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ بالآخر نومبر سنہ2024ء میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.