(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کی وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیلی مسلح افواج نے جنوبی لبنان میں ایک بار پھر سفاکانہ فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم دو افراد شہید ہو گئے۔
یہ غاصب اسرائیل اور لبنانی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کے باوجود قابض اسرائیل کے اس ہمسایہ ملک پر فضائی حملوں کے سلسلے کی نئے کڑی ہے۔
جرمن میڈیا کے مطابق بیروت میں ملکی وزارت صحت کی طرف سے اتوار چھبیس اکتوبر کے روز ایک بیان میں کہا گیا کہ غاصب اسرائیل نے لبنان کے صوبے طائر میں الناقورہ کے مقام پر ایک گاڑی کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ایک اور قاتلانہ صہیونی فضائی حملہ مشرقی لبنان میں بعلبک کے علاقے میں نبی شیت کے مقام پر کیا گیا۔ اس میں بھی ایک کار کو فضا سے حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوا۔