جنوبی سوڈان کی نوآزاد مملکت کے صدر سالفہ کیر نے منگل کے روز اسرائیل کا مختصر دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بجمن نیتن یاھو، صدر شیمون پیریز، وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین اور وزیردفاع ایہود باراک کے ساتھ ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلفہ کیر اور اسرائیلی حکام کے مابین تعلیم، صحت اور سیاحت کےشعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دوران جنوبی سوڈانی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے مرکز”فاشیم” میں آتش زدگی کے بعد اس کا دورہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی سوڈان کے سربراہ نے اپنے دورہ اسرائیل کو خفیہ رکھا تھا اس بارے میں میڈیا کو کوئی رپورٹ نہیں جاری کی گئی۔ اسرائیلی انتظامیہ نے بھی ان کے اس دورے کی تفصیلات کو خفیہ ہی رکھا ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے صہیونی حکام کو بھی جنوبی سوڈان کے دورے کی دعوت دی ۔