جنوبی سوڈان کے ذرائع کے تازہ انکشاف کے مطابق ملک کے وزیر پٹرول سٹیفن ڈیو داو نے اسرائیل کے ساتھ تیل کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ یہ معاہدہ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے تل ابیب کے دورے کے دوران کیا۔
سوڈانی مرکز نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے کے مطابق سوڈان اسرائیلی کمپنیوں کو پٹرول فروخت کریگا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی سوڈان اور اسرائیل کے مابین تعلقات جنوبی سوڈان کے شمالی سوڈان سے علیحدہ ہونے کے بعد کے دن سے مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ جنوبی سوڈان ڈیڑھ سال قبل شمالی سوڈان سے علیحدہ ہوگیا تھا۔ خیال رہے کہ جنوبی سوڈان اس وقت دنیا کے کل تیل کا چار فیصد حصہ فروخت کر رہا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین