(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی جنرل دل باگ سنگھ نے کہا ہے کہ ہم نے 2020 تک وادی کشمیر میں 75 کاروائیاں کی اور 180 سے زیادہ مجاہدین کو شہید کیا۔
ذرائع کےمطابق سری نگر میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دل باگ سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے سن 2020 تک وادی کشمیر میں 75 کاروائیاں کی اور 180 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
ان معلو مات کا انکشاف کرتے ہوئے دل باگ سنگھ نے کہا کہ لوگ اب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کافی تعاون کر رہے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2020 میں آپریشن کے دوران صرف ایک شہری کی موت ہوئی جبکہ پچھلے پانچ دنوں میں سیکیورٹی فورسز نے چار کامیاب آپریشن کئے جن میں دس دہشت گرد مارے گئے۔
دل باگ سنگھ نے مزید کہا کہ ان کامیابیوں کے درمیان سری نگر کے بارے میں سیکیورٹی فورسز کے لئے تشویش بڑھ گئی ہے جہاں دہشت گردی کی سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ گئی ہیں تاہم سن 2020 میں سری نگر میں 8 تصادم میں اب تک 18عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس کے برعکس 2016-2019 کے درمیان چار سالوں میں سری نگر میں صرف 5 انکائونٹر ہوئے لیکن اس کے باوجودجموں وکشمیر پولیس اس کی قطعی تردید کر رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ سری نگر میں کوئی مضبوط گرفت نہیں بناسکے ہیں۔