• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جمہوریہ سلوانیا کے عالمی تجارتی چین’’مرکٹور‘‘کا اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ کا اعلان

جمعرات 21-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pal0107
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی مہم کے تحت وسطی یورپ کے ملک سلوانیا کے تجارتی ادارے بھی صہیونی ریاست کے بائیکاٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سلوانیا کے سب سے بڑے تجارتی چین’مرکٹور‘‘ نے اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’مرکٹور‘‘ نامی تجارتی ادارے نے اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ دوسری جانب یورپ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے BDS نام سے ایک تحریک جاری ہے۔ ’مرکٹور‘ نے اسرائیلی کی ممنوعہ مصنوعات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں خشک میوہ جات اور کھجور بھی شامل ہیں۔ ’’مرکٹور‘‘ نے ملک بھرمیں موجود اپنے درجنوں اسٹوروں پران کی خریدو فروخت پرپابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ مرکٹور سلوانیا کا سب سے بڑا تجارتی نیٹ ورک ہے جس میں حکومت کےشیئرز بھی شامل ہیں۔ سلوانیا میں صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ سے اسرائیل کی یورپ میں تجارتی سرگرمیوں کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ سلوانیا میں اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ پرصہیونی ریاست سخت غم وغصے میں ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنےہاں متعین سلوانیا کے سفیر کو طلب کرکے تجارتی بائیکاٹ پراحتجاج کیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اسی ہفتے سلوانیا کی حکومت سے براہ راست اس معاملے پر بات چیت کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق سلوانیا میں متعین صہیونی سفیر جلد ہی اسرائیلی وزارت خارجہ کے نمائندوں سے مذاکرات کریں گے اور ’مرکٹور‘ کےبائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کے لیے سلوانیا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجمہوریہ سلوانیا کے عالمی تجارتی چین’’مرکٹور‘‘کا اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.