• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جزیزہ سینا کو غزہ میں ضم کانے الزام صریح جھوٹ ہے:فتحاوی رہ نما

منگل 10-11-2015
in عالمی خبریں
0
Aliy Sadiq
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے بھی صدر کی جانب سے عائد کردہ ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ معزول مصری صدر محمد مرسی نے اپنے دور حکومت میں جزیرہ نما سینا کا ایک ہزار کلو میٹر کا علاقہ غزہ میں ضم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کے رہ نما اور فلسطین کے بھارت میں سابق سفیر عدلی صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جزیرہ نما سینا کا ایک ہزار کلو میٹر کا علاقہ غزہ کی پٹی میں ضم کرنے کا صدرعباس کا دعویٰ صریح جھوٹ ہے۔ معزول مصری صدر محمد مرسی کے دور حکومت میں ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی اور نہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ایسی کسی تجویز یا پیشکش کو ٹھکرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ روز قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مصر کےمعزول اسلام پسند صدر محمد مرسی نے اپنے دور حکومت میں غزہ کی پٹی کی توسیع کے لیے ایک ہزار کلو میٹر کا علاقہ غزہ میں ضم کرنے کی پیشکش کی تھی مگر فلسطینی اتھارٹی نے وہ پیشکش مسترد کردی تھی۔

عدلی صادق نے کہا کہ اگر صدر محمد مرسی نے ایسی کوئی بات کی ہوتی تو وہ مصری حکومت کے علم میں ہوتی۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ محمد مرسی اتنی بڑی پیشکش کریں اور مصری حکومت کو اس کا علم نہ ہو۔ محمود عباس سیاسی غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ان کا یہ کہنا ناقابل یقین کے کہ محمد مرسی نے ایک ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ غزہ میں ضم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

فتحاوی رہ نما اورسابق سفیر کے اس بیان کے علاوہ مصری حکومت کے کئی سابق ارکان کی جانب سے جزیرہ نما سینا کی ایک ہزار مربع کلو میٹر اراضی غزہ کی پٹی میں ضم کرنے کی پیشکش کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔+

Tags: israelipalestineThird Intifadaجزیزہ سینا کو غزہ میں ضم کانے الزام صریح جھوٹ ہے:فتحاوی رہ نما
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.