واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی سینیٹر لینڈزی گراہم نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کےساتھ وسیع البنیاد دفاعی معاہدے کے قیام پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرے اور دنیا کو یہ بتائے کہ تل ابیب پر حملہ امریکا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو کے مطابق امریکی سینیٹر گراہم نے یہودیوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا کا وادی گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودی کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان جتنے خوش گوار تعلقات اب ہیں ماضی میں کبھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب تک امریکا کا صدر ہوں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حفاظت کروں گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں جو بھی کامیاب ہوا وہ امریکا کے لیے بہتر ہوگا۔