• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تحریک انتفاضہ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکست، اسرئیلی حکام میں اختلاف باعث

منگل 01-12-2015
in عالمی خبریں
0
Third-Intifada
0
SHARES
0
VIEWS

عربی اخبار روز نامہ رائ الیوم نے ایک رپورٹ میں قدس کی تحریک انتفاضہ اور اس کی اسرائیلی صہیونی حکومت کے ڈھانچے پر تاثیر کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے: اسرائیلی حکام نے اب تک یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ فلسطینیوں کی تیسری تحریک انتفاضہ کا مقابلہ کرنے میں وہ متحد ہیں لیکن گذشتہ چند دنوں میں ایک طرف اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس حکومت کے سلامتی کے امور کے وزیر موشہ یعلون کے درمیان اور دوسری جانب اسرائیلی فوج کے کمانڈروں اور اسرائیل کی عمومی سلامتی ایجینسی شاباک کے درمیان انتفاضہ قدس کا مقابلہ کرنے کے طریقہء کار کو لے کر گہرےاختلافات ظاہر ہوئے ہیں ۔

صہیونی روزنامے بدیعوت آحارنوت نے تل ابیب میں سیاسی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے ؛ مغربی کنارے اور بیت المقدس کی تحریک کے مقابلے میں شاباک عاجز ہے ۔

مذکورہ ذرائع کے بقول نیتن یاہو اور یعلون کا عقیدہ ہے کہ وہ آخر کار انتفاضہ کو ختم کر سکتے ہیں اور فلسطینیوں کے فعال اور متحرک افراد کو قتل کرکے وہ فلسطینیوں کے قیام کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں لیکن اسرائیل کی سلامتی کی ایجینسی کے نزدیکی ذرائع نے تاکید کی ہے کہ مربوطہ افراد نے نیتن یاہو اور یعلون سے کہا ہے کہ آپ لوگ غلط سوچ رہے ہیں اس لیے کہ فلسطینیوں کی تحریک کے زور کو کم کرنے کی کوئی علامت نظر نہیں آتی بلکہ اس کے بر عکس سب صاف دکھائی دیتا ہے ۔

ان ذرائع نے یاد دلایا: صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور فوجی راستوں سے ان حملوں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔

ان ذرائع کے بقول فلسطینیوں کی کاروائیاں شہر الخلیل سے مغربی کنارے کی جانب منتقل ہوچکی ہیں ۔اگر یہ موج پھیل گئی تو ہمیں جاسوسی ،امنیتی اور فوجی ذمہ داروں کو متنبہ کر نا پڑے گا کہ انتفاضہ کا دائرہ سال ۱۹۴۸ کے مقبوضہ علاقوں کے اندر تک پھیل جائے گا اسی وجہ سے صہیونی حکومت کے فوجی امنیتی اور سیکیوریٹی کے حکام نے اس سلسلے میں سات تجویزیں پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں میں آئندہ اطلاع تک فوجی حکومت کا اعلان کر دیا جائے ۔

روز نامہ رائ الیوم کے بقول صہیونیوں کے خلاف کاروائیوں کی تعداد کے اعتبار سے مغربی کنارے میں شہر الخلیل پہلے نمبر پر ہے اور صہیونی حکومت کے حالیہ تمام اقدامات کہ جو اس شہر کو محاصرے میں لانے کے سلسلے میں کیے گئے ہیں چاہے وہ گھروں پر حملے کی صورت میں ہوں یا یا فلسطینی شہریوں کی چیکینگ کے لیے چیک پوسٹیں قائم کرنے کی صورت میں ہوں شکست سے رو برو ہوئے ہیں اور غاصبوں کے ان تمام کچل ڈالنے والے اقدامات کے باوجود فلسطینیوں کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک انتفاضہ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکست، اسرئیلی حکام میں اختلاف باعث
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.